21 مئی 2011 - 19:30

ایران اور پاکستان کے صدور نے دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ہوشیار رہنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے سنیچر کے روز پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ علاقے کی اسلامی حکومتوں اور قوموں کا اتحاد و یکجہتی اور اسی طرح دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ہوشیاری ضروری ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ دشمن علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری نہیں چاہتے کہا کہ دشمن اختلافات پھیلاکر تمام حکومتوں اور قوموں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ناپاک عزائم کو حاصل کرسکیں۔صدر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ بلا شک دشمن علاقے کی کسی بھی حکومت اور قوم کے وفادار نہیں ہیں۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اس گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک ہمیشہ ایرانی قوم اور دیگر مسلمانوں کے ساتھ رہے گا۔انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمہ جانبہ تعاون میں فروغ پر زور دیا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت